ضلع بیلگاوی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں پیش آنے کی اطلاع ہے، بیلگاوی میں ابھی تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور چار افراد لاپتہ ہیں۔
سیلاب کے سبب پیش آئے واقعات میں اب تک 48 افراد کی جان گئی ہے، جبکہ 12 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
ابھی تک 5 لاکھ 80 ہزار 7 سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔