اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویلفیئر پارٹی کے بیدر ضلع انچارج عبدالسلیم چتاپوری سے خصوصی گفتگو - ضلع انچارج عبدالسلیم چتاپوری سے خصوصی گفتگو

ویلفیئر پارٹی آف کرناٹک نے ضلع یادگیر کے لیے عبدالسلیم چتاپوری کو انچارج بنایا ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پارٹی کی سرگرمیوں اور اس کے مقاصد و اہداف پر روشنی ڈالی۔ Welfare Party Incharge Abdul Salim Chattapuri

Welfare Party Incharge Abdul Salim Chattapuri
ویلفیئر پارٹی کے ضلع انچارج عبدالسلیم چتاپوری سے خصوصی گفتگو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 12:52 PM IST

ویلفیئر پارٹی کے ضلع انچارج عبدالسلیم چتاپوری سے خصوصی گفتگو

یادگیر: ویلفیئر پارٹی آف کرناٹک کے ضلع یادگیر کے انچارج عبدالسلیم چتاپوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر پارٹی آف کرناٹک کے ذمہ داران نے مجھے یادگیر ضلع کی ذمہ داری دی ہے۔ میں یادگیر شہر اور اس کے تمام تعلقہ جات شاہ پور، شوراپور، گرمٹکل، ہنوسگی، وڈگرہ کی تمام عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ سماج میں بھائی چارے کی فضا کو عام کرنے کے لیے ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں۔ ساتھ ہی ویلفیئر پارٹی آف کرناٹک کی جانب سے ریاست گیر سطح پر چلائی جا رہی نفرت کی سیاست کو محبت کا پیغام، نفرت ہٹاؤ دیش بچاؤ مہم کا حصہ بن کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت کارنر میٹنگ، پریس میٹ، عوامی اجلاس، شخصی ملاقاتیں و دیگر پروگراموں کے ذریعے مہم کے مقاصد سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے سامنے لائے جائیں گے۔ عبدالسلیم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، چھوٹے چھوٹے معصوم نوجوانوں کو ذاتی مفادات کی خاطر ایک دوسرے کے خلاف ذہنوں میں نفرت ڈالی جا رہی ہے۔ جب کہ ہم اور آپ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک کی آزادی کے 75 سال سے ہم سب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک ہو کر رہ رہے ہیں، قانون کو مانتے ہوئے اس قانون پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیاں، اپنے تہذیب اور طور طریقوں سے گزار رہے ہیں۔ لیکن چند احباب اپنے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس لیے یہ ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے، انہیں ہندوستانی تہذیب اور کلچر سے واقف کروائیں، ہر مذہب اپنے ملک اور اپنے ملک میں بسنے والے لوگوں کی تعظیم اور ان کے مذہب کا احترام کرنے کا حکم دیتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سماج میں بھائی چارہ اور یکجہتی کو قائم کرنے کے لیے پہل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details