کرناٹک: بلدیہ کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات - پربھارتی کو وائس چیئرمین کے امیدوار کے طور پر منتخب
آج منصور احمد افغان کانگریس پارٹی کی جانب سے چیئرمین اور نرملا کو وائس چیئرمین کے امیدوار کے طور پر اسی طرح بی جے پی کی طرف سے ولاس پاٹل کو چیئرمین کے امیدوار کے طور پر جبکہ بھاوتی ماروتی نے وائس چیئرمین کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ داخل کیا ۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے بلدیہ چیئرمین کے انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے متفقہ طور پر منظور احمد افغان کو یاد گیر بلدیہ کے چیئرمین کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا جبکہ وائس چیئرمین کے لئے محترمہ نرملا دیوی کا اعلان ہوا۔
یادگیر شہر 31 بلدیہ حلقوں پر مشتمل ہے جس میں سے کانگریس پارٹی کے 11 بی جے پی کے 17 جنتادل سیکولر پارٹی کے تین اور آزاد ایک رکن بلدیہ شامل ہیں۔
بی جے پی کی جانب سے ولاس پاٹل کو چیئرمین کا امیدوار بنایا گیا ہے اور بھارتی کو وائس چیئرمین کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔