اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 بیدر ضلع میں تیس چیک پوسٹ بنائے گئے - etv bharat urdu news

بیدر ضلع میں انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس پوری طرح مستعد ہے جس کے لیے ضلع بھر میں جملہ 30 چیک پوسٹ قائم کیے گئے ہیں۔

Karnataka Election 2023
Karnataka Election 2023

By

Published : Apr 11, 2023, 3:57 PM IST

بیدر ضلع میں تیس چیک پوسٹ بنائے گئے

بیدر:بیدر ضلع بھر میں کل 30 چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقتاً فوقتاً ہر چیک پوسٹ پر جا کر معائنہ کر رہے ہیں۔ بیدر ضلع میں پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ بیدر ضلع کو ریاست تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقے لگتے ہیں۔ اس لیے بیدر ضلع میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے محکمۂ پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ ہر چیک پوسٹ پر محکمۂ پولیس کے اہلکار ٹو وہیلر، فور وھیلر، لاریوں کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری بسوں میں سفر کر رہے مسافرین کے سامان کی نہایت باریکی سے جانچ اور تلاشی کی جا رہی ہے۔

بیدر محکمۂ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں 30 چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد کے ساتھ پولیس اہلکار 24 گھنٹہ اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر 63,214 روپے مالیت کی شراب ضبط کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق عام اسمبلی انتخابات کے دوران تشکیل دی گئی فلائنگ اسکواڈ ٹیم، نگران ٹیم، محکمہ پولیس اور محکمۂ آبکاری کے اشتراک سے غیر قانونی طور پر لے جانے والی شراب کو ضبط کیا گیا۔ محکمۂ پولیس کی طرف سے 4,881 روپے مالیت کی 12.51 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ محکمہ ایکسائز سے 58,333 روپے مالیت کی 132.93 لیٹر شراب کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka Election 2023 ای وی ایم مینجمنٹ سے متعلق رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری، ضلع کمشنر گویند ریڈی

ڈپٹی کمشنر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس طرح ضبط شدہ شراب کی کل رقم 63,214 روپے کی رقم ہوتی ھے اس کے علاوہ ضلع کے مختلف چیک پوسٹ پر گانجہ، چاندی اور شراب کو ضبط کرنے کی اطلاع ہیں۔ بیدر ضلع میں جملہ 1,504 پولنگ بوتھس ہیں ان میں 348 حساس پولنگ بوتھس کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ اس بار جملہ 44 خصوصی پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔ اسکواڈس میں 38 ٹیمیں دن اور رات کام کریں گی ضلع میں 30 چیک پوسٹ کام کر رہے ہیں۔ انتخابات کے تعلق سے کوئی بھی شکایت ہو تو ہیلپ لائن سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details