اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: سرکاری اسکیم کی بیداری کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری

کرناٹک میں سرکاری اسکیموں کے تئیں بیداری اور شکایات کے حل کے لیے انفارمیشن سینٹر اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔

ہیلپ لائن نمبر جاری
ہیلپ لائن نمبر جاری

By

Published : Jul 25, 2021, 8:03 PM IST

حکومت کرناٹک کی جانب سے دارالحکومت بنگلورو کے وسنت نگر علاقے میں مولانا آزاد بھون کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کو ہے جہاں محکمہ اقلیتی بہبود کا ادارہ ڈائریکٹریٹ آف مائناریٹیز کا دفتر ہوگا۔

ڈائریکٹریٹ آف مائناریٹیز کے ڈائریکٹر محبوب پاشا

نو تعمیر شدہ مولانا آزاد بھون میں ڈائریکٹریٹ آف مائناریٹیز کے تحت محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کی گئی اسکیموں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 'اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر' اور وزارت اقلیتی امور کے تحت آنے والے تمام تر محکموں و اداروں کے متعلق شکایات کی سنوائی اور ان کے حل کے لیے 'اسٹیٹ ہیلپ لائن نمبر' کا قیام عمل میں آیا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹریٹ آف مائناریٹیز کے ڈائریکٹر محبوب پاشا نے بتایا کہ اسٹیٹ ہیلپ لائن نمبر 8277799990 پر اقلیتی امور سے متعلق تمام ہی اداروں کی شکایات درج کروائی جاسکتی ہے جہاں پر 24 گھنٹے خدمات جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں محبوب پاشاہ نے بتایا کہ 'حکومت کرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن اور کرلوسکر گروپ کی سماجی تنظیم 'کیئرنگ ود کلرز' کے ساتھ میمورنڈم آف اگریمینٹس سائن کیے گیے تاکہ ریاست بھر کے سرکاری اقلیتی تعلیمی اداروں کے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز و پرنسپلز کو لیڈرشپ ٹریننگ و انگریزی تعلیم دی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details