اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے وزیر صحت کے بیان کی تنقید - karnataka news

راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ 'بی جے پی کے اقتدار میں مرکزی و ریاستی دونوں حکومتیں کووڈ 19 کو قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔

banglore
banglore

By

Published : Jul 17, 2020, 6:55 AM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد کی بھی ہوچکی ہے۔

کرناٹک وزیر صحت پر تنقیدیں، ویڈیو

ان حالات میں ریاستی وزیر صحت شری رامولو نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے صرف خدا ہی ہمیں بچاسکتا ہے۔

شری رامولو کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ 'بی جے پی کے اقتدار میں مرکزی و ریاستی دونوں حکومتیں کووڈ 19 کو قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں، لہذا سماجی تنظیمیں آگے آییں اور اس وائرس کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔

کورونا مریضوں کے لیے سماجی تنظیموں کی جانب سے 100 بیڈر مہیا

شری رامولو نے اپنے بیان کے متعلق وضاحت پیش کی اور ریاستی وزیر داخلہ بسو راج بومائی نے بھی ان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'شری رامولو کے بیان کو غطل طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس ورکنگ کے صدر سلیم احمد نے وزیر صحت شری رامولو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور مذکورہ وزیر اور کابینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details