گزشتہ روز درج کیے گیے 32،218 نئے کیسز میں سے 9،591 بنگلورو اربن ہی کے تھے اور شہر بنگلور میں کل 26،956 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی تازہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 23،67،742 کووڈ 19 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 24،207 اموات اور 18،29،276 ڈسچارج شامل ہیں۔
لہذا موجودہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 5،14،238 رہی۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں کووڈ کیسز کی تعداد بنگلور اربن میں سب سے زیادہ تعداد 9،591 کیسز کی ہے۔ میسورو میں 2،355 کیسز، ہاسن میں 2،071 کیسز، تمکور میں1،773 کیسز، بلاری ضلع میں 1،650 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
مثبت کیسز کی فہرست میں بنگلورو اربن ضلع سرفہرست ہے، اس کے بعد میسورو 1،21،987 کیسز اور تمکور میں 90،952 کیسز ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 2،84،53،442 ٹیسٹس کیے گیے ہیں، ان میں سے صرف 1،33،013 جمعہ یعنی گزشتہ روز کے ہیں۔