کرناٹک کانگریس کمیٹی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے روشن بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پارٹی سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کو اے آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل روشن بیگ نے ریاست کے سابق وزیراعلی سدارمیا کو متکبر، کرناٹک کانگریس کے انچارج کے سی وینو گوپال کو بیوقوف اور کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ کو فلاپ شو کہا تھا۔