گیس سلینڈر کی قیمتوں میں زبردست اور مسلسل اجافے کے بعد کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران بیچ راستے پر ہی چولہا جلاکر چائے بنائی اور گیس سلینڈر کی بڑھی ہوئی قیمت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
کرناٹک: گیس سیلنڈر کی قیمت اضافہ پر کانگریس کا احتجاج - کرناٹک کے شہر ہبلی میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس نے احتجاج کیا
گیس سیلنڈر کی قیمت اضافہ پر ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس نے احتجاج کیا جس میں پارٹی رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
گیس سیلنڈر کی قیمت اضافہ پر کانگریس کا احتجاج
اس دوران کانگریس رہنما شاکر سندھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہر چیز کی قیمت پر اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس سلینڈر کی قیمت میں روز بروز اضافہ کرکے صارفین کے لیے پریشان کیا جا رہا ہے، بی جے پی حکومت کی جانب سے کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں ہورہے بلکہ صرف عوام کو گمرہ کرنے اور عوام کی لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں بی جے پی کو عوام ضرور سبق سکھائے گے