بنگلور: کرناٹک کے بنگلور شہر کے مضافات میں واقع ایک ریزورٹ میں کانگریس کے تقریباً 500 لیڈران کی موجودگی میں 'نوا سنکلپا شبیرا' کا منعقد کیا گیا، جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، کیا حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اس دو روزہ سیشن میں سرکردہ لیڈروں نے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں سے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنے اور متحد ہو کر کام کرنے کی تاکید کی، جس کا مقصد پوری ریاست بھر مین 150 سے زیادہ سیٹیں حاصل کر کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔Karnataka Congress Organizes Nava Sankalpa Shibira
کانگریس پارٹی کے کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار، کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ ریاست کے پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سرجے والا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا 'سب سے پہلے ہمیں پارٹی کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے، 150 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تب ہی ہم آپ میں سے ہر ایک کو اور آپ کے ذریعے کرناٹک کے لوگوں کو بااختیار بنا سکیں گے۔'