بیدر:ریاست کرناٹک کےضلع بیدر میں کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے ڈاکٹر سید ناصر حسین (رکن راجیہ سبھا بلاری کوکانگریس) ورکنگ کمیٹی کا رکن بنائے جانے پرہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ریاستی وزیر برائے جنگلات و بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے ،اجے سنگھ رکن اسمبلی جیورگی ، سابق رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل ، اشوک کھینی ، اراکین قانون سازکونسل ،اروندکمارارلی ،بھیم راو پاٹل ، سابق ایم ایل سی وجے سنگھ ،بیدر بلدیہ کے چیرمین محمد غوث ، عبدالمنا ن سیٹھ نائب صدر ریاستی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے پی سی سی ، ناصر خان بیدر ضلع صدر مینارٹی اورکانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ،خواتین میں مالابی نارائن ، میناکشی سنگرام اور فاطمہ سابق چیرمین بلدیہ بیدر ، بیدر کے اراکین بلدیہ نے شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت بیدر کے رکن اسمبلی اور بلدیاتی امور و حج کے ریاستی وزیر رحیم خان نے کی۔ کے پی سی سی اقلیتی سیل کے چیرمین کے عبدالجبار نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اجلاس کا اغاز قرات کلام پاک سے ہوا عبدالمنان سیٹھ نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات وہ انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ علاقہ کلیان کرناٹک کے قائد سید ناصر حسین جس طرح سے سیاسی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں یہ ایک بڑی بات ہے۔