بنگلورو: آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کرناٹک کانگریس نے ریاست سے بھکرمی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے 'انا بھاگیہ' اسکیم کے تحت بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت فراہم کرنے کی اپنی تیسری گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جمعہ کو کہا، 'ہمیں کرناٹک سے بھوک مٹانے کے لیے بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت دینے کی 'انا بھاگیہ' گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔' انہوں نے کہا کہ انا بھاگیہ یوجنا سابقہ حکومت کے ذریعہ فود سیکورٹی ایکٹ کے تحت مفت اناج دستیاب کرانے کے لئے شروع کی گئی ایک اہم اور مثالی اسکیم تھی، جس سے بالآخر ریاست کے لاکھوں خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا، 'جب کانگریس کی حکومت تھی تو بی پی ایل خاندانوں کو سات کلو راشن دیا جاتا تھا، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے راشن کو کم کر کے پانچ کلو کر دیا اور لوگوں کو مایوس کیا، لیکن اس بار کانگریس 10 کلو چاول مفت دے گی۔ یہ ہماری تیسری ضمانت ہے۔ ہم نے کانگریس پارٹی کی طرف سے پہلے ہی دو ضمانتوں کا اعلان کیا ہے۔ ہم گرہاجوتی گارنٹی کے تحت ریاست کے ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی اور گرہلکشمی گارنٹی کے تحت ہر خاتون گرہسوامی کو 2000 روپے دینے کے وعدے کے لئے پرعزم ہیں۔ اب ہمارے ساتھ 200 یونٹ مفت کی گارنٹی، 2000 روپے کی گارنٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی فلاحی سیاست کے لئے پرعزم ہے اور کرناٹک کو ہندوستان کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی پرناراضگی کا بھی اظہار کیا اورانہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کوریاست کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا سخت پیغام دیتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی حکومت 'این ای پی' کے نام پر بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ پہلی جماعت میں داخلہ کی عمر پانچ سے چھ سال کرنے سے بی جے پی کو کیا حاصل ہونے والا ہے؟ شیوکمار نے اس فیصلے کو نافذکرنے کے لئے بی جے پی حکومت کے ذریعہ دی گئی مضحکہ خیز منطق کا مذاق آڑاتے ہوئے حکمراں جماعت سے سوال کیا۔