بیدر عیدگاہ کمیٹی کے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اختر محی الدین کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ محمد مسیح الدین کو الیکشن افسر مقرر کیا گیا ہے۔
اختر محی الدین (ایڈمنسٹریٹر) نے بتایا کہ 'انہیں بیدر عیدگاہ کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔' انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔
الیکشن آفیسر محمد مسیح الدین نے عیدگاہ بیدر کی ممبر سازی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'عیدگاہ کی منیجنگ کمیٹی کا الیکشن اندرون تین ماہ منعقد کرنے کے لیے کہا گیا ہے جس کے لیے مجلس شوریٰ عیدگاہ کمیٹی بیدر کی ممبر سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔'