کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے، جس کو گورنر تھاور چند گہلوت نے منظور کرلیا ہے۔
اس موقع پر بی ایس یدیورپا کی جانب سے کی گئی الوداعی تقریر میں ان کا درد چھلکا۔ یدیوورپا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کو یہاں تک لانے میں شدید محنت کی ہے۔ ان کا دور حکومت کسی اگنی پریکشا سے کم نہیں رہا۔
یدیورپا نے کہا کہ مرکزی پارٹی کی قیادت نے مجھے سبکدوش ہونے کو نہیں کہا تھا، بلکہ میں نے دو ماہ قبل ہی استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے لئے کام کرتا رہوں گا اور ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کروں گا۔ میں نے تمام ریاستی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ نئے وزیر اعلی کی حمایت کریں۔ میں نے ہائی کمان سے کسی کے نام کی سفارش نہیں کی ہے۔