کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد کرناٹک کے سی ایم بومئی نے گورنر کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس دوران بومئی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور گورنر نے اسے قبول کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کراری شکست ہوئی ہے۔ بتادیں کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ کانگریس نے 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
وہیں دوسری طرف کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا نے کھرگے کو مبارکباد پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں کھرگے کے پارٹی صدر کے طور پر سنبھالنے کے بعد کرناٹک انتخابات کانگریس کی ایک بڑی جیت ہے۔