ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری ہرے کیرور اسمبلی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس موقع پر بی جے پی کے امیدوار بی سی پاٹل کے انتخابی تشہیر کے لیے 28 نمبر کو بی جے پی کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا یہاں کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ہرے کیرور شہر میں یہاں کے پولیس گراؤنڈ میں آج محکمہ پولیس کی جانب پولیس پریڈ کیا گیا۔