کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے نجات پاکر صحتیاب ہوچکے ہیں اور پیر کو انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
یدی یورپنا کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دس دن پہلے بنگلورو کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو پھر سے یدی یورپا کی کورونا کی جانچ کی گئی جس میں ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے اور ان میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یدی یورپا اسپتال سے ہی اپنا پورا کام کررہے تھے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے پیداشدہ صورتحال پر نظر رکھ رہے تھے۔