اردو

urdu

ETV Bharat / state

كمار سوامي کا عہدے سے ہٹنے کا امکان

کرناٹک میں جاری بحران کو دیکھتے ہوئے کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) اتحاد حکومت کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمار سوامي اپنے عہدے سے استعفی دے کر ریاست کی باگ ڈور سینیئر کانگریسی رہنما ملک ارجن کھڑگے کو سونپ سکتے ہیں۔

کرناٹک

By

Published : Jul 7, 2019, 5:09 PM IST

کانگریس کے اعلی سطحی ذرائع کے مطابق ان کا یہ فیصلہ ریاست کی 13 ماہ پرانی کانگریس -جنتا دل دل (ایس ) اتحاد حکومت کو کسی بھی طرح بچانے کے لیے ہوگا۔

اس سلسلہ میں یہ تجویز سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) رہنما ایچ ڈی دیو گوڑا نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو دی ہے تاکہ ریاست میں بی جے پی کی جانب سے پیدا کیے گئے بحران کا سامنا کیا جا سکے۔
خیال رہے ریاست میں اتحادی حکومت کے 13 اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گوڑا نے گزشتہ شب اس معاملہ میں سونیا گاندھی سے رابطہ کر کے یہ مشورہ دیا اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان کی پارٹی کھڑگے کو حمایت دے گی تاکہ کسی بھی حالت میں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روكا جاسکے۔

سونیا گاندھی نے رات ہی میں پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ طلب کی تھی جس میں گوڑا کے نام کی تجاویز پر غور کیا گیا اور کھڑگے کو کرناٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ریاست میں اتحادی حکومت کو بچایا جا سکے۔

ابھی تک ریاست کی سیاست سے دوری بنائے رکھنے والے کھڑگے نے پارٹی کے کچھ غیر مطمئن اراکین اسمبلی سے رابطہ کر کے ان کے مسائل جاننے کی كوشش کی ہے۔ اگرچہ ان 13 اراکین اسمبلی کے استعفے ابھی منظور نہیں کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details