بنگلورو:مبینہ طور پر کرناٹک کے کچھ کنڑ مصنفین کو جان سے مارنے کے دھمکی آمیز خط بھیجے والے ایک شخص کو سی سی بی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم شیواجی راؤ جادھو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ داونگیرے کا ایک ہندو کارکن ہے۔ مصنفین کے ایک وفد نے حال ہی میں وزیر داخلہ جی پرمیشور کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور دھمکی آمیز خط کے معاملے کی مناسب جانچ کرنے کی درخواست کی تھی۔
پچھلے دو سالوں سے، کم ویربھدرپّا، بی ٹی للیتا نائک، کے مارولاسیدپّا، ڈاکٹر جی رام کرشنا، پروفیسر ایس جی سدارامیا، بنجاگیرے جے پرکاش، ویملا، سریپدا بھٹ، سریندر راؤ اور کچھ مصنفین کو جان سے مارنے والے دھمکی آمیز خط موصول ہورہے تھے۔ اس سلسلے میں بنگلور سمیت ریاست کے سات حصوں میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ بعد میں کیس سی سی بی کو منتقل کر دیا گیا۔خط میں ذکر کیا گیا ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر آپڈی جے ہلی-کے جی ہلی جیسے فسادات کے بارے میں بات نہیں کریں گے تو آپ ہندو مذہب کی توہین کریں گے۔ تمام خطوط ایک ہی انداز میں لکھے گئے تھے۔