کرناٹک میں جاری بس ہڑتال تین دن بعد ختم ہوگئی۔ کرناٹک میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کی حیثیت کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے این ای کے آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے ہو رہی ہڑتال آج ختم ہوگئی۔
کرناٹک میں بس ہڑتال تیسرے دن ختم آج بھی گلبرگہ کے ایس آر ٹی بس اسٹینڈ میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔ جس کے سبب تیسرے دن بھی کوئی بس سڑک پر نظر نہیں آئی۔
جمعہ کی ہڑتال کے سبب اتوار کو اکثر مسافروں نے بس اسٹیشن کا رخ نہیں کیا لیکن ناگزیر سفر کرنے والے مسافرین سینکڑوں کی تعداد میں رات بھر بس اسٹیشن میں ہی انتظار کر تے دیکھے گئے۔
این ای کے آر ٹی سی میں جملہ 19000 ملازمین ہیں اور 4600 بسیں ہیں، تین دنوں سے بس ہڑتال کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
آج کرناٹک حکومت کی جانب سے کے یس آر ٹی ملازمین کے کل 12 مطالبات میں سے 8 مطالبات کو پورا کرنے کا بھروسہ دینے پر آج شام 7.30 بجے بس ہڑتال کو واپس لے لیا گیا ہے۔