اردو

urdu

ETV Bharat / state

DefExpo 2022: مکینیکل انجینئر نے بھارت کا پہلا دیسی پستول تیار کیا ہے - آسٹر ڈیفنس پرائیویٹ لمیٹڈ

مکینیکل انجینئر انکش کوراوی نے ملک کا پہلا دیسی پستول تیار کیا ہے۔ تیار شدہ پستول کا وزارت دفاع کے زیر اہتمام انڈین پویلین آف ڈیفنس ایکسپو میں نمائش کیا جائے گا۔ DefExpo 2022 held in Gujarat Gandhinagar

مکینیکل انجینئر نے بھارت کا پہلا دیسی پستول تیار کیا ہے
مکینیکل انجینئر نے بھارت کا پہلا دیسی پستول تیار کیا ہے

By

Published : Sep 28, 2022, 11:26 AM IST

ہبلی: کرناٹک کے ضلع ہبلی سے تعلق رکھنے والے مکینیکل انجینئر انکش کوراوی نے ملک کا پہلا دیسی پستول تیار کیا ہے۔ منگل کو ہبلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے آسٹر ڈیفنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او، انکش کوراوی نے کہا کہ وہ وزارت دفاع کے زیر اہتمام انڈین پویلین آف ڈیفنس ایکسپو میں دیسی ساختہ ATAL ماڈیولر پستول کی نمائش کریں گے۔ Engineer developed indigenous pistol

انکش نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے محفوظ اور پورٹیبل پستول ہے۔ اس میں تین میگزین اور (15,17,21 راؤنڈز) کی گنجاش ہے۔ یہ دو کیلیبرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، مسلح افواج کے استعمال کے لیے 9x19mm اور لائسنس یافتہ شہریوں کے لیے 0.32 کیلیبر۔ یہ جدید ہتھیار مقامی تقاضوں کے لیے بھی کارآمد ہے۔ Karnataka boy makes India's first indigenous pistol, set to showcase it in DefExpo 2022

مزید پڑھیں:

انکش نے 2018 میں فوج کے لیے ایک اسالٹ رائفل کو مقامی طور پر ڈیزائن کرنے کے خواب کے ساتھ اپنی تحقیق کی شروعات کی تھی، جب وہ KLE ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہبلی سے بی ای کررہے تھے۔ گریجویشن کے بعد، انہوں نے KLE CTIE کے تعاون سے Astr Defence Startup کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کا اپنا مینوفیکچرنگ سیٹ اپ نہ ہونے کے باوجود بھی آسٹر ڈیفنس نے تمام مشکلات کے خلاف اپنی اسالٹ رائفلیں بنائیں۔ جس کی نمائش 2020 میں ڈیفنس ایکسپو میں کی گئی تھی۔

آسٹرا ڈیفنس کی تحقیقی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈیفنس پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈیف ایکسپو 2022 میں اختراعی مصنوعات کی نمائش کا موقع فراہم کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details