ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں تین افراد کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فی الحال دھماکے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم وی وی پورم پولیس اور فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ دوپہر تقریباً 12 بجے بنرگھاٹا روڈ پر واقع ایک عمارت میں ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ عمارت کے ایک گودام میں ہوا۔ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ اس کی زد میں آنے والے افراد کے جسمانی اعضاء پاش پاش ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ گودام کے مزدور تھے۔
موقع پر پہنچے ڈی سی پی ہریش پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ دھماکہ گیس سلنڈر دھماکے یا پٹاخوں کی وجہ سے ہوا ہے لیکن صحیح وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔