بیدر:سرزمین نیپال کی ایک ایسی شخصیت جو اردو کی شمع روشن کرنے اور وہاں کی اردو اکاڈمی کے کارناموں کو اردو دنیا میں متعارف کرنے والی شخصیت کا نام امتیاز وفا ہے جو ان دنوں کرناٹک کے ضلع بیدر کے دورے پر ہیں۔ نیپال کے مشہور اردو زبان کے شاعر امتیاز وفا نے اپنے دورہ کرناٹک کے دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ امتیاز وفا نے کہا کہ نیپال میں اردو ماحول کو بنانے سنوارنے میں نیپال اردو اکاڈمی گزشتہ 20 برسوں سے اپنی گراقد خدمات انجام دے رہی ہے۔ خصوصا کتابوں کا ترجمہ اردو کتابوں کی چھپائی اور نیپال کے صدر مقام کھٹمنڈو میں ادبی عالمی مشاعروں سے نیپال میں اردو ادب کی فضا کو ہموار کرنے کی پوری پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیپال میں اردو بولنے والے اور سمجھنے والوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن اردو اکیڈمی شعراء ادبا کی جو اردو بستی ہے وہ کافی محنت کر رہی ہے۔ ادب سے لگاؤ کہ سوال پر امتیاز وفا نے کہا کہ مجھے بچپن ہی سے ادب سے لگا رہا ہمارے گھر کا ماحول بھی ادبی تھا ادبی محفلوں اور شعری ذوق و شوق نے شعر لکھنے اور شاعری کرنے پر مجبور کیا ہے۔