اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس ڈیلروں کی عوام سے افواہ پر توجہ نہ دیںنے کی اپیل - شہر بیدر میں مختلف گیس ایجنسیوں

Gas Agency dealer Appeals: بیدر ضلع میں انڈین گیس ایجنسی اولڈ سٹی کے مالک گنیش نے کہا کہ ای کے وائی سی سے متعلق افواہ پھیل گئی ہے کہ ایسا کرنے سے گیس سلنڈر صرف 500 روپے میں ملے گا۔ جب کہ یہ سراسر افواہ ہے۔ اس پر یقین نہ کریں۔

گیس ڈیلروں کی عوام سے افواہ پر توجہ نہ دیںنے کی اپیل
گیس ڈیلروں کی عوام سے افواہ پر توجہ نہ دیںنے کی اپیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 1:11 PM IST

گیس ڈیلروں کی عوام سے افواہ پر توجہ نہ دیںنے کی اپیل

بیدر : ان دنوں بیدر میں مختلف گیس ایجنسیوں کے سامنے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جن میں اکثر خواتین نظر آرہی ہیں۔ یہ خواتین گیس ایجنسی کے ایجنٹ سے اپنے گیس کنکشن کو Electronic Know Your Customer ای کے وائی سی ری ایکٹو کروانے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑی رہ رہی ہیں۔ انڈین گیس ایجنسی اولڈ سٹی بیدر کے مالک گنیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں اس بات کی افواہ پھیل گئی ہے کہ 'ای کے وائی سی کروانے سے گیس سلنڈر صرف 500 روپے میں ملے گا ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ سراسر افواہ ہے۔ اس پر یقین نہ کریں۔'

مرکزی حکومت کی جانب سے صرف جن کا گیس کنکشن ہے، ان لوگوں کو ری ایکٹو کرنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ آپ اپنی سہولت سے کروا سکتے ہیں۔ لوگوں کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔ اگر آپ ہمارے ایجنسی میں ای کے وائی سی کروانا چاہتے ہیں تو صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیو ایجوکیشن کمیٹی نے این ای پی 2020 پر پرو پیپل تعلیمی پالیسی اور سروے رپورٹ پیش کی

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہماری ایجنسی کے لڑکے جو آب کے گھر گیس سلنڈر دینے آئیں گے تب بھی آپ یہ ری ایکٹو والا کام کروا سکتے ہیں۔ ہم نے اپنے ملازمین کو بھی یہ ٹریننگ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں میں الگ الگ باتیں چل رہی ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ لوگوں کو ان باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details