بیدر:بیدر کی دلت تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (BUDA) میں دلت برادری کو نمائندگی دی جائے۔ یونین رہنماؤں نے اس سلسلہ میں ریاستی وزیر بلدیہ و حج رکن اسمبلی بیدر رحیم خان کو ایک یاداشت پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ریاست میں نئی حکومت کے وجود میں آنے کے بعد دیگر زمروں کے لوگوں کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ تاہم دلت برادری کو اب تک نمائندگی نہیں ملی ہے۔ اس لیے اس سماج کے لیڈر بابو راؤ پاسوان کو ترجیح دی جانی چاہیے اور انہیں بیدر اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بنایا جائے۔ پاسوان کئی سالوں سے دلت طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ ضلع کانگریس پارٹی میں سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اگر پاسوان کو بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا جاتا ہے تو یہ فیصلہ دلت سماج کی نمائندگی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: