بنگلورو: ملک کی دوسری ریاستوں کی کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سمیت تمام بیشتر اضلاع میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔ ہندوستانی مسلمان فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے فلسطین پر بمباری جارہی ہے۔ غزہ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین کی جانیں جاچکی ہیں۔ اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں عام فلسطینی مسلمان سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔ فلسطین میں پیش آئے ان حالات سے متعلق بھارتیوں میں بھی غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی مسلمان حکومت ہند سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فلسطین و اسرائیل کے درمیان چلی جنگ پر سیز فائر کے لیے حکومت سفارتی سطح پر کوشش کرے۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں میں بنگلور میں بھی متعدد احتجاجات منعقد کئے گئے، لیکن مزید احتجاج کا انعقاد کرنے کے لئے کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ایک طرح سے فلسطین کے حق میں احتجاج کو خاموشی سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔