بنگلورو: ریاست کرناٹک میں ویڈیو میں یوٹیوبر کو شہر کے کے آر بازار میں سیلفی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک شخص اس کی ریکارڈنگ پر اعتراض کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر موڑنے کی کوشش کرتا یے۔ بنگلورو میں چک پیٹ کے قریب ایک ڈچ یوٹیوبر کو مبینہ طور پر ایک مقامی تاجر نے اس وقت زدوکوب کیا جب غیر ملکی یوٹیوبر علاقے میں ایک ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔ مذکورہ مقامی تاجر کے ہاتھوں سے نکلنے کے بعد یوٹیوبر کچھ دیر تک پریشان رہا اور پھر وہیں بازار میں آگے بڑھتے ہوئے کچھ اور لوگوں سے بات کی اور راحت کی سانس لی۔ اس دوران یوٹیوبر نے مزید لوگوں سے بات کی۔ ایک شخص نے انہیں خوشی خوشی ایک کیلا دیا جسے لے کر یوٹیوبر پیڈرو نے کہا 'یہ ہے انڈیا۔'
بنگلورو پولیس کمشنر کے مطابق یہ ایک پرانا ویڈیو ہے جو کہ اب انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔ کمیشنر نے کہا کہ بنگلورو میں کسی سیاح سے بدسلوکی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ویڈیو میں مذکورہ یوٹیوبر کو بازار میں سیلفی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک آدمی نے اس کی ریکارڈنگ پر اعتراض کیا اور اس کا ہاتھ پکڑکر موڑنے کی کوشش کی۔ ڈچ شخص کو بار بار اسے چھوڑنے کی درخواست کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اصل میں یہ واقعہ ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے سے چند دن پہلے پیش آیا تھا، لیکن یوٹیوبر پیڈرو کی جانب سے اسے یوٹیوب پر شیئر کرنے کے بعد ہی اس معاملے پر پولیس انتظامیہ کی توجہ گئی۔