بنگلورو: ریاست کرنا ٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقدہ بزنیش سمت 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نصیر احمد نے کہا کہ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن نہ صرف روزگار کو فروغ دے رہا ہے بلکہ برینڈ بنگلور کی تعمیر میں کانٹریبیوٹ کر رہا ہے۔ ایم آئی اے کے آفس بیئررز نے کہا کہ بزنیس سمٹ 2024 کے سیکنڈ ایڈیشن میں ملت کے نوجوانوں میں آنٹرپرنیورشپ کے فروغ کے لئے خصوصی تربیتی کیمپس و لیکچرز منعقد کئے جائینگے اور روایتی بزنیس کے علاوہ ماہرین آرٹیفیشیل انٹیلیجنس ان انڈسٹریل سیکٹر کے متعلق اپنے لیکچرز پیش کریں گے۔
اس موقع پر دہگر معزز مہمانان نے بزنیس سمٹ کے متعلق کہا کہ کس طرح ایم ایس ایم ای اور نوجوانوں میں آنٹرپرنیورشپ کے جذبات کو ابھارنے کے ذریعے بے روزگاری مٹائی جاسکتی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ملت کے نوجوان جابس دینے والے بنیں۔