بزم نسواں گزشتہ 40 برسوں سے عمدہ نمبرات حاصل کرنے والی غریب اور بے سہارا لڑکیوں کو اسکالرشپ دیتی آرہی ہے۔
یہ سلسلہ صرف پانچ بچیوں سے شروع ہوا تھا اور اب اس برس ادارہ نے 3800 لڑکیوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپیے اسکالرشپ کے طور پر تقسیم کیا۔
بزم نسواں کی جانب سے 3800 لڑکیوں میں اسکالرشپ تقسیم کی گئی، متعلقہ ویڈیو اس سلسلے میں آج شہر کے صمد ہاؤس میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بنگلورو جنوب مشرق کے ڈی سی پی آشا پنت نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور حسنہ شریف نے پروگرام کی صدارت کی۔
اس موقع پر حسنہ شریف نے کہا کہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح برابر کے حقوق دیے جانے چاہیئے، انہیں بھی چاہیئے کہ وہ اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں، اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور خود مختار بنیں۔
حسنہ شریف نے بیاتا کہ وہ اس طرح قوم کے غریب بچیوں کو اسکالرشپ کے ذریعہ امداد پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بزم نسواں کا مقصد ہی قوم کی بچیوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانا ہے، تاکہ ایک لڑکی کا کامیاب ہونا گویا ایک پورے خاندان کا ترقی کرنا ہے اور آج کی یہ قوم کی بچیاں معاشرے کی معمار ہیں۔
اس موقع پر اسکالرشپ کو حاصل کردہ لڑکیوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بزم نسواں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اسکالرشپ کی رقم ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ ان لڑکیوں نے بتایا کہ وہ اسکالرشپ کی رقم کو اپنے کالج کی کتابیں، بس کے پاس بنانے وغیرہ میں خرچ کرتی ہیں۔