اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر کے چھ اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری - اسمبلی انتخابات 2023

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں سے 17 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔

ضلع بیدرکے سات اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری
ضلع بیدرکے سات اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

By

Published : Apr 19, 2023, 3:03 PM IST

بیدر کے سات اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

بیدر:ریاست کرناٹک میں اگلے ماہ مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم تیزی لائی گئی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اس مرتبہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا امکان ہے۔ اسی درمیان مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں سے 17 امیدواروں ہے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے گذشتہ 13 اپریل سے پرچہ نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے بیدر ضلع میں 6 حلقہ جات آتے ہیں جس میں بیدر شمال، بیدر جنوب، ہمناآباد، اوراد، بسواکلیان، بھالکی شامل ہیں۔ ان تمام اسمبلی حلقوں میں قسمت آزمانے والے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی۔ بیدر ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں سے پرچہ نامزدگی کرنے والوں میں بسواکلیان قانون ساز اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار شرن بسپا بابو، ہمنا آباد سے جنتا دل سیکولر پارٹی سے امیدوار فیض محمد فرزند، سی ایم ابراہیم، بھارتیہ جنتا پارٹی سے سد النکیا ناگ بھوشن نے دو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 بی جے پی کرناٹک میں لنگایت قیادت کو کمزور کرکے برہمن قیادت کو فروغ دینا چاہتی ہے، ویلفیئر پارٹی

کانگریس پارٹی سے راج شیکھر نے دو کاغذات نامزدگی کے بشمول کل 6 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقے سے غیر جماعتی امیدوار کے طور پر چندرسنگھ،عام آدمی پارٹی سے محمد نسیم الدین پٹیل، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ڈاکٹر شیلندر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بیدر اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے ایشور چند رود ساگر (ایشور سنگھ ٹھا کر) بہوجن سماج پارٹی سے سید وحید لکھن نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details