چکمگلورو: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ایم پی کمارا سوامی نے 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایم پی کمارا سوامی چکمگلورو ضلع کے موڈیگیرے اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے خواہاں تھے لیکن پارٹی نے ان کی جگہ دیپک دوڈیا کو ٹکٹ دیا ہے۔ایم پی کمارا سوامی کے خلاف عدالتی مقدمہ ان کے ٹکٹ نہ ملنے کی اہم وجہ سمجھا جارہا ہے۔ فروری میں، ایک خصوصی عدالت نے انہیں آٹھ چیک باؤنس کیسوں میں قصوروار قرار دیا تھا۔
Karnataka Assembly Election ایم ایل اے کمار سوامی ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی سے الگ ہوئے
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے بدھ کو 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ وہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی ایم پی کمارا سوامی اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علحیدگی اختیار کرلی۔
انہوں نے ابھی تک اپنے اگلے اقدام کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنت نہیں ہیں اور اگر چکمگلورو میں بی جے پی ہارتی ہے تو اس کے لئے سی ٹی روی کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یدی یورپا کے بغیر بی جے پی 50 سیٹیں بھی نہیں جیت سکتی۔وہیں بی جے پی نے بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس طرح ریاست کی حکمراں جماعت نے اب تک 212 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کو ابھی 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔