نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس طرح ریاست کی حکمراں جماعت نے اب تک 212 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کو ابھی 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔ بی جے پی، جو کرناٹک میں مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے، نے اسمبلی کی کل 224 سیٹوں میں سے کم از کم 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔
کُل 7 موجودہ ایم ایل اے دوسری فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے۔ فہرست کے مطابق، حال ہی میں کانگریس سے بی جے پی میں آنے والے ناگراج چابی کو کلگھتگی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق ایم ایل اے وائی سمپنگی کی بیٹی اشونی سمپنگی کولار گولڈ فیلڈز (KGF) سے الیکشن لڑیں گی۔ این آر سنتوش، جو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے قریبی رشتہ دار ہیں، کو دوسری فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ جی وی بسوا راجو کو آرسیکیرے حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ ملا۔ پارٹی نے دیپک دودائیا کو موڈیگیرے حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔
موڈیگیرے کے موجودہ ایم ایل اے کمار سوامی اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے۔ بی جے پی نے بندور سیٹ سے گروراج گنتی ہول کو ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی سوکمار شیٹی کی جگہ لی جنہیں ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ نئی جاری کردہ فہرست میں شیوکمار کو چنناگیری سے ٹکٹ ملا ہے جو منڈل ویروپکشپا کی سیٹ تھی۔ واضح رہے کہ مدل ویروپکشپا کے خاندان کے کسی فرد کو فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ حال ہی میں مدل ویروپکشپا کا خاندان بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث پائے گئے تھے،