یادگیر:کرناٹک اسمبلی انتظانات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ کرچکی ہے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری میم زوروں پر جاری ہے ۔اسی درمیان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات2023 کے لئے یادگیر ضلع سے مختلف سیاسی جماعتوں 9 امیدواروں کی طرف سے 11 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے ۔اس موقع پرضلع انتظامیہ کے دفتر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شوراپور اسمبلی حلقہ سے دو، شاہپور اسمبلی حلقہ سے دو، یادگیر اسمبلی حلقہ سے4 اور گرمٹکل اسمبلی حلقہ سے ایک پرچہ نامزدگی داخل کئے گئےہیں۔ شورا پور اسمبلی حلقہ:راجہ وینکٹ پنائک ولد راجا کمارانائک نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی طرف سے شوراپور اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ آر وشواناتھن ولد نرسمہانائک نے عام ادمی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
شاہ پور اسمبلی حلقہ : شرنباسپا گوڑا دشنا پور ولد باپو گوڑا نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے شاہ پور اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وشورادھیا ولد بھیمارایا نے سویم کرشی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ یادگیر اسمبلی حلقہ : شرنباسپا ولد امبرپا گوڑا نے کرناٹک راشٹرا سمیتی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وینکٹ ریڈی ولد وشوناتھ ریڈی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے دو پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ ہنمتا ولد چندرایا نے غیر جماعتی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نازین کوثر ولد محبوب نے بہوجن مکتی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Voter Awareness Among Muslims 'ووٹ ڈالنا شہریوں کا جمہوری حق اور ذمہ داری ہے'
گرمٹکل اسمبلی حلقہ : بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے للیتا انپور ولد مولالی انپور نے دو پرچہ نامزدگی گرمٹکل اسمبلی حلقہ سے جمع کرائے ہیں، متعلقہ اسمبلی حلقوں کے انتخابی افسروں اور ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع انتخابی افسر محترمہ سنیہل آر کے مطابق یہ اطلاع دی گی ہیں۔ دوسری طرف بیدر اسمبلئ حلقے سے جے ٖی ایس کے امیدوار سوریہ کانت ناگامارپلی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات2023 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔سوریہ کانت ناگامارپلی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچے