کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور کی قادریہ مسجد میں امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اہلکاروں کے علاوہ علما و دانشوران نے بھی شرکت کی۔
مساجد کھولے جانے کے سلسلے میں امارت شریعہ کرناٹک کی ہدایات - قادریہ مسجد
مرکزی حکومت کے اعلان کے مطابق آٹھ جون سے تمام عبادات گاہوں کو متعدد گائڈلائنس کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بینگلور کی قادریہ مسجد
اس موقع پر امیر شریعت نے مُسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مساجد و دیگر عبادتگاہوں میں عبادات سے متعلق حکومت کی جانب سے بتائے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں۔
ساتھ ہی مولانا صغیر احمد رشادی نے اسی موضوع کے متعلق امارت شریعہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایات کا بھی تذکرہ کیا اور مسلمانوں سے ان پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔