اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Ameer-E-Shariat on Communal Tension: شرپسندوں کی نیت پہچانیں، اشتعال میں نہ آئیں، کرناٹک امیر شریعت کی اپیل - Attempted communal riots in Karnataka

کرناٹک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 'مسلمان شر پسند عناصر کی نیت کو پہچانیں، کسی بھی حالت میں مشتعل نہ ہوں اور ہرگز قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ Karnataka Ameer-E-Shariat on Communal Tension

کرناٹک امیر شریعت کی مسلمانوں سے اپیل
کرناٹک امیر شریعت کی مسلمانوں سے اپیل

By

Published : May 9, 2022, 8:39 PM IST

بنگلور:کرناٹک میں کئی ماہ سے الگ الگ مسئلہ پر مسلسل تنازع جاری ہے۔ اقلیتی طبقے کے مطابق ریاست میں لگاتار فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کرناٹک میں سری رام سینا کے کارکنان مسجد پر لگے لاؤڈ اسپیکر کو لیکر مسلسل نفرت پھیلانے و سماج میں زہر گھولنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں سری رام سینا کے ارکان اس کوشش میں ہیں کہ جہاں کہیں بھی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جائے وہاں پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جائے۔ Karnataka Ameer-E-Shariat on Communal Tension

ویڈیو


کرناٹک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ 'مسلمان شر پسند عناصر کی نیت کو ٹھیک سے پہچانیں، ان کے بہکاوے میں نہ آئیں، کسی بھی حالت میں مشتعل نہ ہوں اور ہرگز قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ Ameer-E-Shariat of Karnataka appeals to Muslims

مزید پڑھیں:

مولانا صغیر احمد رشادی نے کہا کہ نوجوان اگر دیکھیں کہ کہیں رسول محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے، تب بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، لہذا نوجوان ایسی کسی بھی معاملے کو دیکھیں تو پولیس میں شکایت کریں یا پھر اکابر علمائے کرام سے رابطہ کریں۔ Karnataka Ameer-E-Shariat Reacts over Communal Tension in the state

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details