اس موقع پر کسان تنظیم کے صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں تمام مزدور یونینز کے جانب سے مرکزی حکومت کے معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کو بھارت بند کا نام دے کر عوام کو گمراہ کیاجارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ احتجاج بھارت بند کے نام سے نہیں ہڑتال کے نام سے کیا جارہا ہے کیونکہ آج ملک بھر بی جے پی حکومت مزدوروں کے ساتھ انصافی کررہی ہے، مزدوروں کو ان کے کام کے تحت تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور کی زندگی بہت مشکل سے گزر رہی ہے مگر مرکزی حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔