اردو

urdu

ETV Bharat / state

انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت - طلبہ کو انعامات و تہنیت سے نوازا گیا

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ کے زیر اہتمام کرناٹکا ایڈمنسٹریٹو سروسیز(کے اے ایس) امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی دو لڑکیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔

انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت
انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت

By

Published : Jan 23, 2020, 9:34 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:13 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر کے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن کامپلکس میں کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اور دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات و تہنیت سے نوازا گیا۔

انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت

اس موقع پر انجمن ترقی اردو ہند کے صدر امجد جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر برس انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اس طرح کے انعامات و تہنیت اجلاس منعقد کرکے انھیں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت


انہوں نے کہا کہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ شہر گلبرگہ سے دو مسلم لڑکیاں کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں ایک شاہین اختر صاحبہ، اور سیمہ فاروق ہیں۔ ان دونوں لڑکیوں کو شہر گلبرگہ کے تمام سیاسی ملی، سماجی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔

انجمن ترقی اردو ہند شاخ کی جانب سے تقسیم انعامات وتہنیت

اس موقع پر شاہین اختر صاحبہ نے کہا کہ وہ ایک سرکاری ہائی اسکول میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ اتنی مصروفیات میں بھی دن رات محنت کرتے ہوئے اس متحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح تمام طلبہ کو انھوں نے مشورہ دیا کہ اگر طلبہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے تو وہ بھی اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details