بنگلور:سماجی تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں نے بتایا کہ کرناٹک میں آئے دن اقلیتوں و دلتوں کے خلاف نفرت انگیزی اور ان پر زیادتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔ ریاست میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کئے گئے پریشان کن حالات میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے "بہوتوہ کرناٹک" کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ Social activists protest against hate incidents in Karnataka
احتجاج کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے کہا کہ برسر اقتدار حکومت کی پشت پناہی میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلاکر ان میں تفرقہ پیدا کرنے کی پرزور کوششیں کی جارہی ہیں، دبے کچلے طبقات کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور آئے دن انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو کہ نہ صرف ایک صحتمند سماج کے لئے خطرہ ہے بلکہ اس سے ملک کی ترقی پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔