تمکورو: کرناٹک کے بنگلور کی رہائشی مدھورا اشوک کمار نے 117 بار خون کا عطیہ دے کر اپنا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں درج کرایا ہے۔ مدھورا اشوک کمار کو سماجی خدمات کے لیے اب تک 180 سے زیادہ ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اب تک وہ رضاکارانہ طور پر 117 مرتبہ خون کا عطیہ دے چکی ہیں۔ Madhura Ashok donated blood 117 times and entered the Guinness Book of Records
مدھورا اشوک کمار کو تمکورو کے سدا گنگا مٹھ میں سدھ لنگ شری کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس دوران ہزاروں بچوں کو خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مدھورا اشوک کمار کے کہا کہ میں نے ریکارڈ بنانے کے لیے کبھی خون کا عطیہ نہیں دیا۔