اردو

urdu

ETV Bharat / state

IT Raid In Karnataka سابق کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے گھر سے بیالیس کروڑ کی نقدی برآمد

محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران کانگریس لیڈر کے گھر سے 42 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں، فی الحال محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکار کانگریس لیڈر اور ان کے رشتہ دار سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔Income Tax Raid in Bengaluru,42 crore cash recovered

42 crore cash found in the house of former Congress leader's relative
42 crore cash found in the house of former Congress leader's relative

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 12:05 PM IST

بنگلورو: ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ریاستی حکومت اور انتظامیہ بھی الرٹ موڈ میں آگئی ہے۔ معلومات کے مطابق، محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک کے بنگلورو میں کانگریس کے ایک سابق لیڈر کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے بنگلورو کے ٹھیکیداروں، جیولرس، سابق اور موجودہ بی بی ایم پی کارپوریٹروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ محکمہ انکم ٹیکس کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے غیر قانونی طریقے سے پیسہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی، 15 کروڑ کی نقدی اور 5 کروڑ کے زیورات ضبط

شک کی بنیاد پر مارے گئے چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کو کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے گھر سے تقریباً 42 کروڑ روپے کی نقدی ملی ہے۔ معلومات کے مطابق بنگلورو کے آر ٹی نگر علاقے میں کانگریس کے ایک سابق کارپوریٹر کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس کو کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے فلیٹ میں بستر کے نیچے کرنسی نوٹوں کے بنڈلوں سے بھرے کئی کارٹن ملے۔ یہ دیکھ کر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران بھی حیران رہ گئے۔ جس کے بعد یہ نقدی ضبط کر لی گئی۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر اور ان کے رشتہ دار سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details