اردو

urdu

ETV Bharat / state

Coronavirus in Bangalore School: بنگلورو کے اسکول میں 29 طلباء کورونا سے متاثر

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے پرائیویٹ نرسنگ اسکول کے 29 طلباء کورونا سے Covid 19 Cluster Grows in Bangalore Private School متاثر پائے گئے جن میں زیادہ تر طلبا میں کوئی علامت نہیں ہے۔

Covid 19 cluster grows in bangalore private school
Covid 19 cluster grows in bangalore private school

By

Published : Dec 6, 2021, 2:04 AM IST

بنگلور کے شیواموگا کے ڈپٹی کمشنر Shivamogga Deputy Commissioner کے بی شیو کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ رینڈم سیمپلنگ میں دوسری ریاست کے طلباء ایک پرائیویٹ اسکول میں کورونا وائرس سے متاثر ملے ہیں۔

شیو کمار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے ہاسٹل کے احاطے کو بند کر دیا ہے۔

کرناٹک حکومت نے کووڈ 19 کے لیے نئے رہنما خطوط Covid 19 Guidlines جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تین معاملے والے علاقے کو ایک کلسٹر تصور کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں آئندہ 15 جنوری تک کسی بھی طرح کے پروگرام کو ملتوی کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

کرناٹک محکمہ صحت Karnataka Health Department نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ روز کورونا کے 397 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 277 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب بھی 7 ہزار 12 کورونا کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details