کرناٹک میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے گھر والوں کو دس لاکھ روپے مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیاگیا،
کرناٹک : کورونا سےمرنے والوں کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ گلبرگہ شہر میں کنڑا سینہ تنظیم کی جانب سے ضلع کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیاگیا اور کورونا وائرس سے مرنے والوں کے گھروالوں کا دس لاکھ روپئے کی مالی امداد دینے کا مطالبہ کیاْ
اس موقع پر کنڑا سینہ تنظیم کے صدر سومناتھ کٹیمنی نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کی وبا سے مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد غریب مزدور عوام کی ہے. اس لئے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے گھر والوں کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے ۔
کنڑا سینہ تنظیم نے کورونا متاثرین کے علاج کی سہولیات کم خرچ میں مہیا کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے ریاستی حکومت کو میمورنڈم بھی پیش کیا ہے۔