اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج - protests at various places in the city

ضلع یادگیر کی مختلف کنڈا تنظیموں نے آج پانچ دسمبر کو بند کے اعلان میں شرکت کرتے ہوئے شہر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے.

Kannada organizations protest in  yadgiri
یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج

By

Published : Dec 5, 2020, 3:14 PM IST

حکومت کرناٹکا نے ریاست میں موجود مراٹھا سماج کی معاشی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی ترقی کے لیے مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن کا قیام کیا اور ابتدائی طور پر حکومت نے ادارے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیا ہے .

حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ریاست بھر کی تنظیمیں سڑکوں پر اتر آئی ہیں۔

ضلع یادگیر کی مختلف کنڈا تنظیموں نے آج پانچ دسمبر کو بند کے اعلان میں شرکت کرتے ہوئے شہر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے.

یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج

شہر میں کنڈا رکشنا ویدی کے مختلف شاخوں نے آج شہر کے سبھاش چوک ودیگراہم شاہراہوں پر ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ کنڑا تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کرناٹک میں کنڈا زبان اور تہذیب کو شدید نقصان پہنچے گا .

مزید پڑھیں:

پی ایف آئی نے ای ڈی کے چھاپوں کی مذمت کی

کنڈا رکشنا ویدی کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔

یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج

جس میں وزیراعلی کرناٹکا سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاست میں مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن قائم کرنے کے فیصلے کو واپس لیں ۔

یادگیرمیں کنڈا تنظیموں کا احتجاج

ضلع میں مختلف کنڈا تنظیموں کے بند کے اعلان اور ان کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے شہر میں حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details