اس موقع پر کنڑا تنظیم کے صدر سچن پرتاپ نے کہا کہ کرناٹک حکومت مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن قائم کر نے کے فیصلے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا۔
حال ہی میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کی قیادت میں ریاستی حکومت نے پہلی مرتبہ مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن تشکیل دی ہے۔ حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ریاست میں موجود مراٹھا سماج کی معاشی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی ترقی کے لئے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔