بیدر: کناکداس جینتی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے طلب کی میٹنگ کے دوران ضلع انتظامیہ نے کناکداس جینتی کو شاندار طریقہ پر منائے جانے کی اپیل کی۔ جائزہ میٹنگ ڈپٹی کمشنر دفتر کے ہال میں طلب کی گئی تھی۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بیدر نے کہا 11 نومبر کو صبح 11 بجے کانکاداس کی تصویر کے ساتھ ایک جلوس گوندیشور سرکل سے شروع ہو کر بسویشورا سرکل، بھگت سنگھ سرکل، امبیڈکر سرکل اور کریپا سرکل سے ہوتا ہوا رنگ مندر تک جائے گا اور دوپہر 2 بجے وہاں ایک اسٹیج پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ Review Meeting on Kanakadasa Jayanthi
انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں کاناکاداس پر مضمون نویسی اور تقریری مقابلے منعقد کرائے جانے کی بھی تلقین کی۔ اس دن سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں صبح 10 بجے ہر ایک شخص کو کناکاداس کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ بعد ازاں 11 بجے کناکاداس کا جلوس اور 2 بجے رنگ مندر میں اسٹیج پروگرام میں شرکت کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ Kanakadasa Jayanthi Review Meeting