اس کے موقع پر ضلع یوتھ کانگریس کے رکن ایرنا پاٹل نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی مرکزی حکومت ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، ملک میں گاوکشی و ماب لنچنگ کے نام پر انسانیت کا قتل کیا جارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو کوئی بھی اپوزیشن رہنما مرکزی حکومت کے خلاف بولنے کی کوشش کرتا ہے حکومت ان اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمہ کرکے انھیں پھنسانے کی کوشش کرتی ہے۔خاص کر کے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔