سماجی تنظیموں کے کارکنان نے دیکھا کہ صفائی ملازمین کو جو کھانا حکومت کی جانب سے فراہم کیا جارا ہے وہ ناقص ہے اور اس کا معیار بھی بہتر نہیں ہے۔
آر ایس کے فاؤنڈیشن نامی ایک سماجی تنظیم کی صدر رافعہ شیرین نے بتایا کہ کارپوریشن کے صفائی ملازمین پورے گلبرگہ شہر کی صاف صفائی کا کام کرتے ہیں جس سے ان کی صحت پر بھی خاصا اثر پڑتا ہے لیکن ان ملازمین کو صحت بخش غذا فراہم نہیں کی جارہی ہے بلکہ انھیں یہاں بغیر سالن کے ہی روکھی روٹی کھانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے
کارپوریشن کے صفائی ملازمین ناقص غذا سے پریشان رافعہ شیرین نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں پوری طرح سے لاپروائی برتی جارہی ہے، حالانکہ فوڈ سپلائی کرنے والے لوگ اس کے اصل ذمہ دار ہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر ان ملازمین کو صحت بخش کھانا نہیں دیا گیا تو یہ ملازمین کیسے بہتر طریقے سے شہر کی صاف صفائی کا کام انجام دیں گے۔
فی الحال صاف صفائی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی پریشانی کورونا وبأ کے دوران انھیں ماسک، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اشیأ فراہم کی جائیں تاکہ وہ بے خوف و خطر صاف صفائی کا کام بخوبی انجام دے سکیں۔