اردو

urdu

ETV Bharat / state

کامپیٹینٹ اتھارٹی سے آئی ایم اے متاثرین کے لیے کلیم فارمز جاری - کمپنی کے صرف 450 کروڑ کی جائداد ہی ضبط ہوئی ہے

آئی مانیٹری اڈوائزری (آئی ایم اے) ریاست کرناٹک کی سب سے بڑی بدعنوانی مانی جاتی ہے۔ جس میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں لوگوں کے ہزاروں کروڑ روپے اینٹھے گئے تھے۔

کامپیٹینٹ اتھارٹی سے آئی ایم اے متاثرین کے لیے کلیم فارمز جاری
کامپیٹینٹ اتھارٹی سے آئی ایم اے متاثرین کے لیے کلیم فارمز جاری

By

Published : Mar 6, 2020, 7:31 PM IST

آئی ایم اے کی بدعنوانی معاملے میں حالانکہ سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات جاری ہے، اس کمپنی کے معاملے کی دیکھ ریکھ کر رہی کامپیٹینٹ اتھارٹی نے متاثرین کو ان کا سرمایہ واپس دیئے جانے کے سلسلے میں 'کلیم فارمز' جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست کی سابق مخلوت حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم اور سی بی آئی کے مطابق تقریباً 3000 کروڑ روپے کا سرمایہ متاثرین کو واپس کیا جانا ہے جب کہ کامپیٹینٹ اتھارٹی نے اب تک اس کمپنی کے صرف 450 کروڑ کی جائداد ہی ضبط ہوئی ہے۔

کامپیٹینٹ اتھارٹی سے آئی ایم اے متاثرین کے لیے کلیم فارمز جاری

اس معاملے کی موجودہ اپڈیٹ اور کلیم فارم کے صحیح استعمال کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن سید گلاب نے تفصیلات بتائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details