ڈاکٹر کے رحمان خان نے اپنے بچپن سے لیکر اپنی 50 سالہ سماجی و سیاسی زندگی کو اس کتاب میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ جن میں خاص طور پر الامین تحریک، امانت بینک، الامین میڈیکل کالج کا قیام، روزنامہ سالار کی شروعات جیسے غیر معمولی اقدامات کو تفصیل کے ساتھ قلمبند کیا ہے۔
ڈاکٹر کے رحمان خان ریاست کرناٹک کے پہلے چارٹرد اکاونٹینٹ بننے سے لیکر لیجسلیٹو کونسل کے چیئرمین، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین، راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونا، تقریبا 24 سال تک پارلیمان میں نمائندگی کرنا اور پارلیمان میں ڈیپیوٹی چئیرمین کے عہدہ پر نامزد ہونے تک کی زندگی کے تمام مراحل کا اس کتاب میں ذکر کیا ہے۔
واضح رہے کہ رحمان خان مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اوقاف کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔