بنگلورو: بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی بات کی جارہی ہے لیکن بنا کسی مسودہ یا ڈرافٹ کہ جس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ عوام میں اور خاص کر مسلم سماج میں مغالطے یا کنفیوژن پیدا ہورہے ہیں۔ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے، جس کے متعلق بی جے پی کے رہنما خود نہیں جانتے کہ یو سی سی کیا ہے اور اسے صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سنیئر سیاسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر رحمان خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آج تک یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا کوئی خاکہ یا ڈرافٹ تک دستیاب نہیں کرایا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خود نہیں پتہ کہ یونیفارم سول کوڈ کیا ہے۔ کے رحمان خان نے کہا کہ یکساں سول کوڈ غیر ضروری ہے۔یہ کہ آر ایس ایس کے رہنما بھی یونیفارم سول کوڈ کے مخالف تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت یونیفارم سول کوڈ کو اگلے پارلیمنٹ الیکشنز کے مد نظر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔